We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

انوشکا کی فلمی مصروفیات ویرات کوہلی کے آڑے آنے لگی

انوشکا کی فلمی مصروفیات ویرات کوہلی کے آڑے آنے لگی

ممبئی(یو این این)بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ وہ شادی کے بعد بھی اپنے شوہر ویرات کوہلی کو وقت نہیں دے پاتی۔بالی ووڈ کی نامور اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی نجی زندگی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ 15 برس کی عمر سے کام کر رہی ہیں یہاں تک کہ ازدواجی زندگی کے بعد بھی کام کو جاری رکھا ہوا ہے اور اسی عادت کی وجہ سے آج تک شادی شدہ اور گھر پر رہنے کا احساس کبھی محسوس نہیں ہوا۔انوشکا شرما نے شوہر سے متعلق مزید انکشاف کیا کہ ساری زندگی مسلسل کام کرنے کی وجہ سے شادی کے بعد بھی ویرات کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزار پاتی۔دوسری جانب انوشکا شرما کی اداکار ورن دھون کے ساتھ سماجی مسائل پر مبنی فلم ’سوئی دھاگہ‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں وہ ایک گھریلو خاتون کا کردار ادا کررہی ہیں، فلم 28 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔واضح رہے کہ انوشکا شرما کی آنند ایل رائے کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’زیرو‘ کی شوٹنگ بھی مکمل ہوگئی ہے جس میں وہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مدمقابل دکھائی دیں گی، فلم 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com