We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

انور سادات پہلے مصری صدر جن کو امریکی کانگریس نے سونے کا تمغہ پیش کیا

انور سادات پہلے مصری صدر جن کو امریکی کانگریس نے سونے کا تمغہ پیش کیا

واشنگٹن(یو این این)امریکی سینیٹ نے ایک قانونی بل کی منظوری دی ہے جس کے تحت سابق مصری صدر انور سادات کو اعزاز و اکرام سے نوازا جائے گا۔ یہ پیش رفت سادات کے 100 ویں یوم پیدائش اور مصر اور اسرائیل کے درمیان کیمپ ڈیوڈ امن معاہدے پر دستخط کے 40 برس مکمل ہونے کے موقع پر سامنے آئی ہے۔واشنگٹن میں مصری سفارت خانے نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ مذکورہ قانونی بل کے تحت انور سادات کو اْن کی تاریخی کامیابیوں اور مشرق وسطی میں امن کو یقینی بنانے کے لیے اْن کی دلیرانہ کاوشوں پر امریکی کانگریس کی جانب سے سونے کا تمغہ پیش کیا جائے گا۔انور سادات کی بیوہ جیہان سادات نے امریکی اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے میڈیا کو دیے گئے بیان میں کہا کہ "یہ اعزاز و اکرام اْس دلیر اور بہادر شخص کی کاوشوں کا اعتراف ہے جس نے انتہائی مشکل گھڑی اور خطّے میں امن کو یقینی بنانے کے واسطے کام کیا ،،، اس نے جنگ اور خون ریزی کو روکا جس پر وہ اعزاز سے نوازے جانے کا مستحق ہے”۔اس طرح انور سادات پہلے مصری صدر ہوں گے جن کو امریکی کانگریس نے سونے کا تمغہ پیش کیا۔یاد رہے کہ انور سادات اور اسرائیلی وزیراعظم مناخن بیگن کو امن معاہدے پر دستخط کرنے پر 1978ء میں مشترکہ طور پر امن کا نوبل انعام دیا گیا تھا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com