We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

انسانی حقوق کے پلیٹ فارم سے قوم کی بیٹیوں کے حقوق کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے، اعجاز عالم

انسانی حقوق کے پلیٹ فارم سے قوم کی بیٹیوں کے حقوق کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے، اعجاز عالم

لاہور(یو این این)صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ عمران خان کے وژن کے مطابق تمام طبقات کو ساتھ لیکر آگے چلیں گے اور ر ڈسٹرکٹ کی سطح پر انسانی حقوق کے ڈی اوز کو تعینات کرنے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو انصاف کی فراہمی ان کی دہلیز پر یقینی بنائی جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار آج صوبائی وزیر نے کوارڈینیٹر چائلڈ رائٹس موومنٹ پنجاب راشدہ قریشی کی قیادت میں وفد سے ایک ملاقات کے دوران کیا ۔وفد میں زہرہ سجاد،سلمیٰ سجاد،مقداد نقوی اور نورالزمان رفیق شامل تھے۔ملاقات میں خواتین بالخصوص لڑکیوں کی جبری شادیوں وغیرہ کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ انسانی حقوق کے پلیٹ فارم سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کویقینی بنانے پر خاص زور دے رہے ہیں۔راشدہ قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کی جماعت سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ یہ واحد جماعت ہے جو نوجوانوں کو لیکر اگے بڑھ رہی ہے ۔انہوں نے چائلڈ رائٹس موومنٹ کے ذریعے پنجاب بھر میں کئے جانیوالے اقدامات بارے بتایا اور صوبائی وزیر سے اپیل کی کہ مستقبل میں لڑکیوں کی جبری شادی اور تشدد وغیرہ کی روک تھا م میں ان کی بھرپور معاونت کی جائے۔صوبائی وزیر نے راشدہ قریشی کو یقین دلایا کہ صوبہ بھر میں خواتین کے حقوق کی حفاظت ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مکمل تعاون فراہم کریں گے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com