We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے صوفیاء کی تعلیمات کا ابلاغ وقت کی اہم ضرورت ہے، سعید الحسن شاہ

انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے صوفیاء کی تعلیمات کا ابلاغ وقت کی اہم ضرورت ہے، سعید الحسن شاہ

صوفیاء کرام نے رنگ ونسل اور علاقائی وقبائلی تقسیم سے بالا ہوکر رواداری ،اخوت اور انسان دوستی جیسے جذبوں کو فروغ دیا
وزیر اوقاف کا حضرت پیر ابراہیم شاہ بخاری کے 52ویں سالانہ عرس مبارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب
لاہور (یو این این )صوبائی وزیر اوقاف پنجاب پیر سیّد سعید الحسن شاہ نے حضرت پیر ابراہیم شاہ بخاری کے 52ویں سالانہ عرس مبارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفیاء نے اس خطے میں جو طرزِ معاشرت استوار کی اس میں شرفِ آدمیت اور تکریم انسانیت کو بنیادی اہمیت حاصل تھی،صوفیاء نے رنگ ونسل اور علاقائی وقبائلی تقسیم سے بالا ہوکر رواداری ،اخوت اور انسان دوستی جیسے جذبوں کو فراواں کیا گیااور معاشرتی تحفظات اور سوشل سیکیورٹی کی بہم رسانی کویقینی بنایا۔اس موقع پر ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹرجنرل اوقاف پنجاب ، میاں محمدابوبکر سجادہ نشین شرقپور شریف اور دیگر شخصیات نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے صوفیاء کی تعلیمات کا ابلاغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اسی سے دُکھی انسانیت کو سکون اور روادانہ فلاحی معاشرے کی منزل میسر آسکی گی ۔ قبل ازیں جناب وزیر اوقاف نے دربار شریف پر چادر پوشی کی اور سجادہ نشین شرقپورشریف نے ملکی ترقی واستحکام کے لیے دعا کی ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com