We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

امیر الدین میڈیکل کالج اور پی جی ایم آئی میں میڈیکل ایجوکیشن کا شعبہ قائم

امیر الدین میڈیکل کالج اور پی جی ایم آئی میں میڈیکل ایجوکیشن کا شعبہ قائم

سابق کمیٹیاں تحلیل کر دی گئیں، تاکہ واضح طور پر کام کو آگے بڑھایا جا سکے ، پرنسپل جنرل ہسپتال
لاہور (یو این این ) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور امیر الدین میڈیکل کالج میں میڈیکل ایجوکیشن کا باقاعدہ طور پر علیحدہ شعبہ قائم کر دیا گیا ہے جہاں طلبہ و طالبات کے داخلوں ، حاضری کے معاملات ، نصاب اور دیگر امور کو احسن انداز میں چلایا جائے گا۔یہ شعبہ پرنسپل پی جی ایم آئی ، اے ایم سی اور ایل جی ایچ پروفیسر محمد طیب کی زیر سر پرستی کام کرے گا جبکہ پروفیسر محمد معین کو اس نئے قائم ہو نے والے شعبے کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے اور دیگر ممبران میں پروفیسر فاروق افضل ، پروفیسر نجم الحسنین، پروفیسر عالیہ بشیر، پروفیسر آغا شبیر علی، پروفیسر شاہد، پروفیسر منیزہ سعید اور پروفیسر عمران حسن خان شامل ہیں۔ اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر محمد طیب کا کہنا تھا کہ پی ایم ڈی سی کے قواعد و ضوابط کے مطابق میڈیکل کالج و انسٹی ٹیوٹ میں میڈیکل ایجوکیشن کیلئے الگ شعبے کا ہونا کسی بھی ادارے کی رجسٹریشن کیلئے لازمی ہے۔ انہوں نے کہا یہ شعبہ میڈیکل کی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے ، نصاب کو جدید خطوط پر استوار کرنے ، ادارے میں نظم و ضبط اور طلبا کی حاضری کو بہتر بنانے کے علاوہ داخلوں اور لائبریری میں معیاری کتب کی دستیابی کو بھی یقینی بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم سے فیکلٹی ممبران کی استعداد کار میں اضافے اور ان کیلئے تربیتی پروگرام کو فروغ دیا جائے گا ۔ پرنسپل نے بتایا کہ میڈیکل ایجوکیشن کے علیحدہ شعبے کے قیام کے بعد سابق کمیٹیاں تحلیل کر دی گئی ہیں تاکہ واضح طور پر کام کو آگے بڑھایا جا سکے۔ پروفیسر محمد طیب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نئے شعبے کے انتظامی امور کے نگران اساتذہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے پی جی ایم آئی ، امیر الدین میڈیکل کالج کے تعلیمی معیار کو بین الاقوامی سطح سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروے کار لائیں گے اور دونوں طبی ادارے میڈیکل ایجوکیشن میں ملک کا نام روشن کرنے میں گراں قدر کردار ادا کریں گے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com