We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

امیتابھ بچن کے سامنے فلم کے ڈائیلاگ ہی بھول گیا تھا، عامر خان

امیتابھ بچن کے سامنے فلم کے ڈائیلاگ ہی بھول گیا تھا، عامر خان

ممبئی(یو این این)مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب وہ پہلی بار فلم کے سیٹ پر امیتابھ بچن سے ملے تو اسکرپٹ کی لائنیں بھی بھول گئے تھے۔ایک تقریب کے دوران عامر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں امیتابھ بچن کا بہت بڑا مداح ہوں، ان کے ساتھ کام کرکے ایسا لگ رہا ہے جیسے میرا خواب پورا ہوگیا ہو۔عامر خان او ر امیتابھ بچن پہلی بار ایک ساتھ فلم’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘میں کام کررہے ہیں، شوٹنگ کی ریہرسل کے پہلے دن کو یاد کرتے ہوئےعامر خان نے بتایا کہ جب ہم پہلی بار ایک ساتھ بیٹھ کر اپنی لائنیں پڑھ رہے تھے تو میں بہت نروس ہوگیا تھا۔ ان کے سامنے بیٹھ کر میں ٹھیک سے کچھ بول ہی نہیں سکا یہاں تک کہ مجھے اسکرپٹ کی لائنیں بھی یاد نہیں رہیں۔واضح رہے کہ ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ میں امیتابھ بچن اور عامر خان کے علاوہ اداکارہ کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ شامل ہیں فلم رواں سال 7 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com