We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

امور بالی ووڈ اداکارہ سجاتا کمارکینسر کے باعث انتقال کرگئیں

امور بالی ووڈ اداکارہ سجاتا کمارکینسر کے باعث انتقال کرگئیں

ممبئی(یو این این)فلم’’انگلش ونگلش‘‘میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بڑی بہن کا کردار ادا کرنے والی ناموربالی ووڈ اداکارہ سجاتا کمار کینسر کے باعث انتقال کرگئیں۔اداکارہ سجاتا کمار 53 سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کرگئیں۔ سجاتا کمار میٹاسٹک کینسر کی چوتھی اسٹیج پر تھیں۔ میٹاسٹک کینسر میں جسم کے ایک حصے میں ٹیومر پیدا ہوتا ہے جو بڑھتے بڑھتے پورے جسم میں پھیل جاتا ہے۔اداکارہ سجاتا کمار ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں داخل تھیں جہاں انہوں نے اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیں۔واضح رہے کہ اداکارہ سونالی بیندرے اور عرفان خان بھی ان دنوں کینسر سے جنگ لڑرہے ہیں اور علاج کی غرض سے بیرون ملک مقیم ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com