We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

امن و امان کی صورتحال، پنجاب بھر کے ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیاگیا

امن و امان کی صورتحال، پنجاب بھر کے ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیاگیا

تمام ہسپتالوں میں میڈیکل، نرسنگ، پیرامیڈیکل اور دیگر انتظامی عملہ موجود رہے،ثاقب ظفر
سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کی طرف سے سموگ کے ممکنہ اثرات سے بچاؤ کا ہدایت نامہ بھی جاری

لاہور(یو این این)امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر کے ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیاگیاہے۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ثاقب ظفر کی طرف سے میڈیکل تعلیمی اداروں اور ٹیچنگ ہسپتالو ں کوجاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام ہسپتالوں میں میڈیکل، نرسنگ، پیرامیڈیکل اور دیگر انتظامی عملہ موجود رہے ۔ ٹیچنگ ہسپتالوں میں سکیورٹی سٹاف کی دستیابی یقین بنائی جائے ۔کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بیڈز کی دستیابی بھی ہونی چاہیئے۔ ثاقب ظفر نے ہدایت کی کہ آپریشن تھیٹرز مکمل فعال حالت میں رکھے جائیں ، میڈیکل گیسز بھی ہونی چاہئیں۔ خون کی فراہمی کیلئے بلڈ ڈونرز سے رابطہ رکھا جائے۔ تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ریسکیو 1122اور ضلعی انتظامیہ سے کوآرڈی نیشن کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ دریں اثنا محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے سموگ کے ممکنہ اثرات سے بچاؤ کا ہدایت نامہ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے تمام میڈیکل تعلیمی اداروں اور ٹیچنگ ہسپتالوں کو آگاہی مہم کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سموگ انسانوں، جانوروں اور پودوں سب کے لئے یکساں خطر ناک ہے۔ تمام ہیلتھ مراکز میں سموگ کاؤنٹرز اور آئسولیشن روم بنائے جائیں۔ ہر ٹیچنگ ہسپتال میں نمایاں مقام پر فوکل پرسن کے نام اور فون نمبر کے بینر آویزاں اور طبی مراکز میں آنے والوں میں حفاظتی ماسک تقسیم کئے جائیں۔ ثاقب ظفر نے ہدایت کی کہ ہیلتھ افسر محکمہ تحفظ ماحولیات کے حکام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور سموگ سے متاثرہ افراد کی ہفتہ وار رپورٹ محکمہ صحت کو بھجوائی جائے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com