We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

امریکی گلوکار نے پریانکا چوپڑا سے منگنی کی تصدیق کردی

امریکی گلوکار نے پریانکا چوپڑا سے منگنی کی تصدیق کردی

لندن(یو این این)بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کے درمیان محبت کی چہ مگوئیاں تو کب سے جاری تھیں، تاہم گزشتہ 2 ماہ سے ان کی منگنی کی افواہیں بھی چل رہی ہیں۔رواں ماہ اگست کے پہلے ہفتے میں نک جونس اور پریانکا چوپڑا کو سنگاپور میں میوزک کنسرٹ میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد اداکارہ واپس بھارت پہنچیں تو ان کی انگلیوں میں منگنی کی انگوٹھی دیکھی گئی۔تاہم اداکارہ نے ممبئی کے ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہی بڑی ہوشیار سے منگنی کی انگوٹھی اتار کر اپنی جینز میں چھپادی تھی۔انگوٹھی چھپائے جانے کے ایک دن بعد ہی پریانکا چوپڑا نے ممبئی میں ہونے والی ایک تقریب میں اگرچہ نک جونس سے منگنی یا شادی کی خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی تھی، تاہم انہوں نے کہا تھا کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اور وہ اس پر بات نہیں کرنا چاہتیں۔لیکن اب امریکی گلوکار 25 سالہ نک جونس نے اداکارہ سے منگنی کی مبہم انداز میں تصدیق کردی۔امریکا میں اپنے پرفیوم کی تقریب رونمائی کے موقع پر ایک مداح نے نک جونس کو منگنی کی مبارک باد دی، جس پر گلوکار نے ان کا شکریہ ادا کیا۔یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی گلوکار نے بھارتی اداکارہ سے منگنی کے معاملے پر خاموشی اختیار کرنے کے بجائے اس کی تصدیق کی۔نک جونس کی جانب سے مبارک باد دینے والے مداح کا شکریہ ادا کرنے کو ان کی جانب سے منگنی کی تصدیق کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔تاہم گلوکار یا اداکارہ نے اس حوالے سے تاحال ٹال مٹول کے بجائے واضح انداز میں منگنی کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔اگرچہ دونوں کے متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے اور اطلاعات ہیں کہ دونوں رواں ماہ منگنی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم تاحال دونوں نے واضح طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com