We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

امریکی پالیسیوں میں مسائل کی جڑ ٹرمپ کا متعصبانہ رویہ ہے، سینیئر امریکی اہلکار

امریکی پالیسیوں میں مسائل کی جڑ ٹرمپ کا متعصبانہ رویہ ہے، سینیئر امریکی اہلکار

واشنگٹن(یو این این)ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینیئر اہلکار نے نیو یارک ٹائمز میں آرٹیکل لکھا ہے جس میں انہوں نے امریکی پالیسیوں میں مسائل کی جڑ صدر ٹرمپ کی اخلاقیات اور ان کے متعصبانہ رویہ کو قرار دیا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کے سینیئر اہلکار کا مضمون ان کا نام ظاہر کیے بغیر شائع کیا ہے جس میں حکومت کے اندر ٹرمپ مخالف فارورڈ بلاک بننے اور کئی سینیئر اہلکار امریکی صدر کو ہٹانے پر بضد ہوجانے کے انکشافات کیے گئے ہیں۔نیو یارک ٹائمز کے آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں آنے والے تمام صدور کے مقابلے میں سب سے بڑے امتحان سے گزر رہے ہیں، ان کی زیادہ تر پالیسیاں تجارت اور جمہوریت مخالف ہیں۔ اکثر اوقات نہ تو امریکی صدر کو معاملات کی نوعیت کا اندازہ ہوتا ہے اور نہ ہی درست معلومات ہوتی ہیں، وہ بس اپنے فیصلے کو ہر صورت مسلط کرنے پر زور دیتے ہیں۔مضمون میں ٹرمپ انتظامیہ کے اہلکار نے لکھا ہے کہ امریکی صدر کی قیادت کا طریقہ منفی، غیر موثر اور غصے سے بھرپور ہے، ٹرمپ ذاتی طور پر روسی صدر پیوٹن اور کوریائی رہنما کم جانگ اُن جیسے آمروں کو ترجیح دیتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے بہت سے اقدامات ملکی مفاد کے خلاف ہوتے ہیں۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کے اندر ٹرمپ سے مقابلے کے لیے فارورڈ بلاک بن گیا ہے، صدر ٹرمپ کے اقدامات کو ملک کے خلاف قرار دیتے ہوئے کئی سینیئر اہلکار ڈونلڈ ٹرمپ کو ہٹانے پر بضد ہوگئے ہیں۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ نیو یارک ٹائمز جھوٹی خبریں شائع کرتا ہے اور وہ امریکا میں آئندہ انتخابات بھی جیت جائیں گے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com