We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

امریکی پابندیوں سے ایرانی معیشت پر شدید دباؤ پڑے گا

امریکی پابندیوں سے ایرانی معیشت پر شدید دباؤ پڑے گا

تہران(یو این این) امریکی وزارت خارجہ کے ذمّے داران نے بتایا ہے کہ امریکی پابندیوں کے نافذ العمل ہونے کے ساتھ ہی 100 سے زیادہ عالمی کمپنیاں ایرانی منڈی سے کوچ کرنے پر آمادہ ہو چکی ہیں۔ مذکورہ ذمّے داران نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیوں سے ایرانی معیشت پر شدید دباؤ پڑے گا۔ انہوں نے باور کرایا کہ اس دباؤ کا مقصدایران کا نظام نہیں بلکہ اْس کا روّیہ تبدیل کرنا ہے۔ آج منگل کی صبح سے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا پہلا مرحلہ نافذ العمل ہو گیا ہے۔ اس مرحلے میں ایرانی حکومت پر امریکی ڈالر خریدنے پر پابندی، سونے اور قیمتی معدنیات کی تجارت پر پابندی، گریفائٹ کی براہ راست یا بالواسطہ منتقلی پر پابندی، خام مواد یا المونیم ، فولاد اور کوئلے جیسی معدنیات خریدنے پر پابندی، صنعتی آپریشن میں استعمال ہونے والے سافٹ ویئرز کی خریداری پر پابندی اور ایران میں گاڑیوں کی صنعت سے متعلق پابندیاں شامل ہیں۔ حالیہ پابندیاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے رواں برس مئی میں ایرانی جوہری معاہدے سے علاحدگی کے اعلان کے بعد کیے جانے والے فیصلے کے تحت عمل میں آئی ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com