We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات برابری کی سطح پر قائم ہونے چاہئیں، جماعت اسلامی

امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات برابری کی سطح پر قائم ہونے چاہئیں، جماعت اسلامی

ماضی کے حکمرانوں نے امریکی غلامی کا دم بھرنے کی خاطرسب سے زیادہ نقصان پاکستان کوپہنچایا ہے، میاں مقصود احمد
لاہور(یو این این)متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے ٹرمپ حکومت کی جانب سے پاکستان کے لیے فوجی تربیتی پروگرام میں کٹوتی کرنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ پاکستان میں بننے والی نئی حکومت کو دباؤمیں رکھنے کی غرض سے اس قسم کے اقدامات کررہا ہے۔انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام میں66پاکستانیوں کے لیے مختص جگہ ختم کی جارہی ہے۔اسی طرح نیول اسٹاف،نیول وارکالج اور سائبر سیکیورٹی اسٹڈیزکورسزبھی بند کیے جارہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔امریکہ کی جانب سے اس قسم کے اقدامات سے تعلقات میں مزید خرابی ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کا دوہرا معیار کھل کرسامنے آچکا ہے۔یہ کوئی پہلاواقعہ نہیں بلکہ ماضی میں بھی وہ اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتارہا ہے۔ امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات برابری کی سطح پر قائم ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے نائن الیون کے بعد سے فرنٹ لائن اتحادی بن کر جتنی قربانیاں دی ہیں اتنی خود امریکہ نے نہیں دیں۔اس نام نہاد جنگ میں70ہزار سے زائد پاکستانی لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ایک سوبیس ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پاکستانی معیشت کوپہنچا ہے اور اس کے بدلے میں ملنے والی امداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اقتدار کی منتقلی ہورہی ہے اس لیے امریکی حکام کی جانب سے بلاوجہ ایسے گھناؤنے اقدامات کیے جارہے ہیں جن سے تعلقات میں تناؤ پیدا ہوگا۔وقت کاتقاضا ہے کہ امریکی غلامی کا طوق گلے سے اتار پھینکا جائے اور ایسی خارجہ پالیسی مرتب کی جائے جو باوقار،قومی سلامتی کی عکاس اور خودمختاری پرمبنی ہو۔ماضی کے حکمرانوں نے امریکی غلامی کا دم بھرنے کی خاطرسب سے زیادہ نقصان پاکستان کوپہنچایا ہے۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ پاکستان ایک آزاد،خودمختارریاست ہے۔دنیا کو ہماری آزادی،خودمختاری اور سلامتی کا احترام کرنا ہوگا۔ہماری قربانیوں کا اعتراف کیے بغیر معاملات ٹھیک نہیں ہوسکتے۔نگران حکومت دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کے حوالے سے اہمیت کے حامل پروگرامات کوختم کرنے پر امریکی سفیر کو دفترخارجہ طلب کرکے شدیداحتجاج کرے۔دباؤکم کرنے کے لیے چین،روس،ترکی اور ایران کے ساتھ تعلقات کومضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com