We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

امریکا روس باہمی کشیدگی دور کرنے اور تعلقات میں بہتری لانے کے خواہاں

امریکا روس باہمی کشیدگی دور کرنے اور تعلقات میں بہتری لانے کے خواہاں

ماسکو(یو این این)روسی وزیر خارجہ سیرگی لافروف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ کشیدگی دور کرنے کے لیے صدر ولادی میر پوتین عن قریب اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ لافروف کا کہنا ہے کہ امریکا روس باہمی کشیدگی دور کرنے اور تعلقات میں بہتری لانے کے خواہاں ہیں۔ اس حوالے سے جلد ہی دونوں ملکوں کے صدور کی ملاقات ہوگی۔ خیال رہے کہ پچھلے ماہ فن لینڈ کے دارالحکومت ھلسنکی میں ٹرمپ اور پوتین کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد امریکا کے بعض سیاسی حلقوں نے صدر ٹرمپ کی روس کے حوالے سے پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اس تنقید کے بعد ٹرمپ اور پوتین کی باہمی ملاقات رواں سال کے بجائے آئندہ سال کے لیے ملتوی ہوگئی تھی۔ چند روز قبل روسی صدر ولادی میر پوتین نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو ماسکو دورے کی دعوت دی تھی۔ روس امریکی قیادت سے ملاقات کے ذریعے امریکا اور یورپ کی جانب سے پابندیاں اٹھانے کی راہ ہموار کررہا ہے۔ وزیر خارجہ لافروف نے کہا کہ ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان وزارت خارجہ کی سطح پر رابطے قائم ہیں۔ ہم برابری کی بنیاد پر ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com