We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

امریکا ایران پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں رکھتا،حسن روحانی

امریکا ایران پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں رکھتا،حسن روحانی

تہران(یو این این)ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ امریکا ایران پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں رکھتا ہے کیوں کہ اس کو ایران کی فوجی قوت اور کسی بھی ممکنہ تنازعے کی قیمت کا اندازہ ہے۔حسن روحانی نے سرکاری ٹی وی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "امریکا ہم پر حملہ کیوں نہیں کرتا؟ اس لئے کہ اسے ہماری طاقت کا علم ہے، اور اسے کسی ممکنہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا بھی اندازہ ہے۔”ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک اپنی فوجی قوت کو صرف اپنے دفاع کے لئے تقویت دے رہا ہے تاکہ کسی غیر معمولی صورتحال میں ایرانی سرحدوں کا دفاع کرسکیں۔یہ تمام باتیں ایرانی صدر نے منگل کے روز تہران میں ہونے والے ایک دفاعی نمائش کے موقع پر کیں جہاں پر ایران نے اپنے پہلے مقامی فائٹر جیٹ کو پیش کیا گیا۔ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق "کوثر” طیارہ ایڈوانس ٹیکنالوجی اور ملٹی پرپز ریڈار سے لیس ہے جو کہ مکمل طور پر ایران میں تعمیر کیا گیا ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com