We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

الیکٹرانک چالان نادہندگان کے خلاف پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے کریک ڈاؤن کا آغاز

الیکٹرانک چالان نادہندگان کے خلاف پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے کریک ڈاؤن کا آغاز

سیف سٹی کیمروں سے نادہند گاڑیوں اور موٹر بائیکس کی نشاندہی شروع، ناکے لگا کر نادہندگان کو روکا جائے گا
ادائیگی تک نادہندہ گاڑیاں اور بائیکس بند کر دی جائیں گی ، شہری زحمت سے بچنے کیلئے فوری ادا کریں ، ترجمان
لاہور(یو این این )پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے الیکٹرانک چالان جرمانے کے نادہندگان کے خلاف جنرل ہولڈ اپ کا آغاز کر دیا۔ ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے الیکٹرانک چالان کی نادہندہ گاڑیوں اور موٹر بائیکس کو بلیک لسٹ کر کے ان کی نشاندہی شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کے مختلف مقامات پر ناکے لگا کر نادہندگان کی سواری روکی جائے گی اور ای چالان کی ادائیگی تک نادہندہ گاڑیاں اور بائیکس بند کر دی جائیں گی۔ ترجمان نے بتایا کہ شہر کی اہم شاہراہوں پر سٹی ٹریفک پولیس کی مدد سے نادہندگان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ اس دوران کار سرکار میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی قسم کی زحمت سے بچنے کے لئے اپنی سواری پر ہونے والے ای چالان جرمانے فوری طور پر اداکریں۔ انہوں نے بتایا کہ اپنی سواری کے ای چالان چیک کرنے کیلئے شہری ( EChallan.PSCA.GOP.PK ) پر وزٹ کریں۔ شہری آن لائن پورٹل سے اپنے چالان پرنٹ بھی کر سکتے ہیں جو کہ صوبہ بھر میں قائم بینک آف پنجاب کی تمام شاخوں میں ادا کیے جا سکتے ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com