We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

الیکشن شفاف تھے ، دھاندلی سے کامیاب ہونے والوں کو دھاندلی کی آزادی نہ ملی، HRMN

الیکشن شفاف تھے ، دھاندلی سے کامیاب ہونے والوں کو دھاندلی کی آزادی نہ ملی، HRMN

لاہور (یو این این)ہیومن رائٹس موومنٹ نیویارک کے صدر محمدجمیل گوندل نے کہا ہے کہ25جولائی2018ء کے الیکشن شفاف تھے۔جودھاندلی سے الیکشن میں کامیاب ہوتے رہے اس بارانہیں دھاندلی کرنے کی آزادی ملی نہ اب وہ دھونس جمانے میں کامیاب ہوں گے۔کسی شخصیت یاجماعت کوریاست کے ساتھ سیاست کرنے کاحق نہیں پہنچتا۔ ریاستی ادارے اپنااپناآئینی کرداراداکررہے ہیں،جوخوش آئند ہے۔سیاسی پارٹیوں کواپنے مفادات کے حصول کی خاطر ریاستی اداروں کی خودمختاری پرحملے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ آزاد اوربیدارعدلیہ مٹھی اشرافیہ کو عوام کاپیسہ ہضم نہیں کرنے دے گی،چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثارکادم غنیمت ہے۔پاکستان میں بے رحم احتساب کومنطقی انجام تک پہچاناہوگا،کپتان عمران خان بھی سخت احتساب کے حامی ہیں۔ وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ محمدجمیل گوندل نے مزید کہا کہ پاک فوج کے سپہ سالاراعظم جنرل قمرجاویدباجوہ کی قیادت میں ہمارے سرفروش اورجانبازفوجی پاک سرزمین سے انتہاپسندوں اوردہشت گردوں کاناپاک وجودمٹادیں گے۔ہم وطنوں سمیت اوورسیزپاکستانیوں کے دل اپنے فوجی جوانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فرض شناس اورنڈرسکیورٹی فورسز نے قیام امن کیلئے تاریخی کرداراداکیااورقربانیاں دیں۔ پاکستان میں پائیدارامن کیلئے پاک فوج کی کمٹمنٹ اورخدمات قابل رشک ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں پاکستان کوجس قسم کے چیلنجزاورخطرات درپیش ہیں ان کامقابلہ اورسدباب کرنے کیلئے سبھی ریاستی ادارے ایک پیج پرہیں۔انتھک چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی اصلاحات سے عام آدمی کاعدلیہ پراعتمادبحال ہوا۔انہوں نے کہا کہ نیک نیت چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی طرف سے ڈیم کے قیام کیلئے سنجیدہ کوشش قابل قدر ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com