We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

افضل حیدر پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین بن گئے

افضل حیدر پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین بن گئے

کراچی(یو این این)جسٹس (ر) افضل حیدر پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین بن گئے۔نجم سیٹھی نے گذشتہ روز اپنا اس وزیر اعظم و بورڈ کے سرپرست اعلیٰ کو ارسال کر دیا تھا جسے منظور بھی کر لیا گیا، عمران خان نے احسان مانی کو گورننگ بورڈ میں نیا حکومتی رکن نامزد کر دیا اور وہی نئے چیئرمین بنیں گے، فی الحال چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) افضل حیدر پی سی بی کے قائم مقام سربراہ بن گئے ہیں۔آئین کے تحت جب چیئرمین نہ ہو تو چیف الیکشن کمشنر اس کی جگہ سنبھال لیتا ہے، وزیر اعظم نے احسان مانی کو گورننگ بورڈ میں نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے، اب عید کی تعطیلات کے بعد اگلا ورکنگ ڈے جمعہ ہوگا، اس روز ہم تمام ارکان کو باضابطہ طور پر تازہ پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے ان کا اجلاس طلب کریں گے، سب کی دستیابی یقینی ہونے پر الیکشن شیڈول کا اعلان کیا جائے گا،امیدواروں کوکاغذات نامزدگی جمع کرانے ہوں گے پھر ان کی جانچ پڑتال ہوگی،چار ہفتے کے اندر ہمیں الیکشن کرانا ہوں گے،انھوں نے کہا کہ گذشتہ سرپرست اعلیٰ کی جانب سے نامزد کردہ دو ارکان کی جگہ ہی نئے ارکان آئیں گے باقی گورننگ بورڈ برقرار رہے گا۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی کے جانے پر میڈیا ، مارکیٹنگ اور بعض دیگر شعبوں میں ان کی قریبی شخصیات بھی عہدوں پر برقرار نہیں رہ سکیں گی، ان میں سے بیشتر ازخود جانے کا ارادہ کر چکے جو نہیں گیا اسے نئے چیئرمین شاید ہی عہدے پر برقرار رکھیں گے، احسان مانی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد تقریباً تمام شعبوں میں ٹاپ لیول پر تبدیلی متوقع ہے۔نامزد چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ انھوں نے کبھی زندگی میں ٹویٹر کا استعمال نہیں کیا، ان کے نام سے موجود تمام اکائونٹس جعلی ہیں۔انھوں نے کہا کہ مجھے ابھی گورننگ بورڈ کا رکن نامزد کیا گیا ہے، انتخابات کے بعد ہی تفصیل سے اپنے آئندہ کا لائحہ عمل میڈیا کے سامنے پیش کروں گا۔واضح رہے کہ ٹویٹر پر احسان مانی کے نام سے کئی اکائونٹس موجود ہیں جنہیں انھوں نے جعلی قرار دے دیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com