We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

افسران و عملہ مقرر کردہ سٹینڈرڈز، گائیڈ لائنز پر من و عن عمل کریں، سیکرٹری زراعت

افسران و عملہ مقرر کردہ سٹینڈرڈز، گائیڈ لائنز پر من و عن عمل کریں، سیکرٹری زراعت

محکمہ کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کےلئے شعبہ جات کے سربراہ مقررہ اہداف کا حصول مقررہ وقت میں یقینی بنائیں،واصف خورشید
کا اجلاس سے خطاب
لاہور (یو این این )سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید نے محکمانہ اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام شعبہ جات کے ہیڈز اپنے دفاتر کی کارکردگی کو مانیٹر کریں تاکہ کسانوں کو درپیش مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا جا سکے۔ یہ جائزہ اجلاس سول سیکرٹریٹ لاہورمیں منعقد ہوا جس میں احسان بھٹہ اسپشل سیکرٹری (مارکیٹنگ) زراعت سمیت شعبہ زراعت کے تما م ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ و اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید نے کہا کہ محکمہ زراعت کے تمام افسران و عملہ مقرر کردہ سٹینڈرڈز، گائیڈ لائنز پر من و عن عمل کریں تاکہ محکمہ کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جاسکے اور مطلوبہ ہدف کے حصول کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا زرعی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہمارا مشن ہے۔ زرعی شعبہ کے تحت مقرر کردہ اہداف حاصل کیے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں۔ کسان دوست منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل ہماری ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی قابل برداشت نہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت نے محکمانہ زمین کو واگذار کرنے کی ہدایت بھی جاری کی اور فصلوں کی باقیات کو جلانے کی صورت میں فوری قانونی کاروائی کرنے کی بھی ہدایت کی ۔محکمہ زراعت کے تحت جاری پنجاب حکومت کے کسان دوست منصوبوں کے ثمرات نہایت شفاف انداز میں کاشتکاروں کی دہلیز تک پہنچائیں۔ ملکی زراعت کا مستقبل ہائی ویلیو ایگریکلچر خصوصاً تیلدار اجناس، سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار سے منسلک ہے لہذا کاشتکاروں کو ہائی ویلیو ایگریکلچرکی کاشت کی ترغیب دیں تاکہ کاشتکار بھرپور منافع کما سکے۔سیکرٹری زراعت نے مزید کہا کہ کاشتکاروں تک جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کو یقینی بنائے،اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
**

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com