We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

اضافی تنخواہیں لینے والے افسران کو رقم 3 ماہ میں واپس کرنے کا حکم،سپریم کورٹ

اضافی تنخواہیں لینے والے افسران کو رقم 3 ماہ میں واپس کرنے کا حکم،سپریم کورٹ

لاہور(یو این این) سپریم کورٹ نے پنجاب کی 56 کمپنیوں میں اضافی تنخواہیں لینے والے 58 افسران کو 3 ماہ میں اضافی رقم واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنجاب کی 56 کمپنیوں میں اضافی تنخواہوں کی وصولی سے متعلق سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے از خود نوٹس کی سماعت کی۔ عدالت میں نیب کی جانب سے 3 لاکھ سے زائد تنخواہ لینے والے افسران کی رپورٹ پیش کی گئی۔ پراسیکیوٹر جنرل نیب نے بتایا کہ 58 افسران نے 52 کروڑ 74 ہزار روپے وصول کیے۔ 34 افسران رضا کارانہ طور پر رقم واپس کرنا چاہتے ہیں۔ عدالت میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ احد چیمہ نے 5 کروڑ 14 لاکھ سے زائد اضافی تنخواہ وصول کی۔ مجاہد شیر دل نے بھی 2 کروڑ 41 لاکھ روپے اضافی تنخواہ وصول کی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اضافی تنخواہوں کی واپسی کے لیے زیادہ وقت نہیں دیا جا سکتا۔ میرے جانے کے بعد کسی نے ایک ٹکا بھی واپس نہیں کرنا۔ تنخواہوں کی واپسی کی حد تک معاملہ نمٹایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات کے ناجائز استعمال کا معاملہ سامنے آیا تو نیب دیکھے گا۔ عدالت نے اضافی تنخواہیں لینے والے افسران کو رقم 3 ماہ میں واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com