We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

اسکاؤٹنگ میں نمایاں خدمات پر سندھ کے 257اسکاؤٹ لیڈرز کو صدارتی ایوارڈز

اسکاؤٹنگ میں نمایاں خدمات پر سندھ کے 257اسکاؤٹ لیڈرز کو صدارتی ایوارڈز

کراچی (یو این این) صدر مملکت و چیف اسکاؤٹ پاکستان صدر ممنون حسین کی جانب سے اسکاؤٹنگ میں نمایاں خدمات پر سندھ کے 257اسکاؤٹ لیڈرز کو صدارتی ایوارڈزدیئے گئے ہیں ۔ سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کو اسکاؤٹنگ کی سرپرستی کرنے اور اسکاؤٹنگ میں نمایاں خدمات پر صوبائی سیکریٹری سید اختر میر اور پروفیسر انوار احمد زئی کو اعلی ترین اسکاؤٹ ایوارڈ سلور کیمل جبکہ جسٹس (ر) حسن فیروز ، محفوظ یار خان ، بہرام ڈی آواری ، جوئیل اینڈریوز اور مولا بخش لاڑک اور اقبال سیال کو اسکاؤٹنگ میں طویل ترین خدمات پر لانگ سروس میڈیلین دیا گیا ہے علاوہ ازیں پروفیسر رئیس علوی ، ڈاکٹر منسوب صدیقی ، ڈاکٹر ناصر انصار ، کمشنر عباس بلوچ، ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھانی ، طارق نظامانی ، عبد الحئی خان ، حسین مرزا ، امام بخش نانگور ، فرقان احمد یوسفی ، طاہر شیخ ، معین اظہر صدیقی اور ظفر سلطانہ کو سلور فیلکن کے ایوارڈز دئیے گئے ہیں ۔ صدر مملکت کی جانب سے سید ظفر حسین ، حبیب الدین ، محمد جاوید ، شبیر عبد العلی، صادق جعفری ، ارشد آرئیں ، انور علی بھٹی ، فقیر محمد ڈایو ،جبار لغاری ، عمر سومرو، عابد زیدی ، آغا طاہر، نظام شیخ ، طارق علی ، نثار مغیری ، مہر النساء ملک، نزہت بخاری ، علی اصغر شاہ ، آصف فاروقی ، لیاقت ملاح،سمیت 145اسکاؤٹس لیڈرز کو بار ٹو دی میڈل آف میرٹ اور میڈل آف میرٹ ایوارڈ کئے گئے ہیں جبکہ 82اسکاؤٹلیڈرز کو سر ٹیفکیٹ آف کمانڈیشن دیئے گئے ہیں ۔ صوبائی کمشنر محمد صدیق میمن نے ایوارڈ ز حاصل کرنے والے اسکاؤٹس لیڈر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی محنت اور کوششوں کے باعث سندھ میں آج اسکاؤٹ تحریک دیگر صوبوں سے زیادہ متحرک ہے ۔ علاوہ ازیں بعد از مرگ مرحوم حسین غلام علی کو سلور کیمل اور منین روشن کو لانگ سروس میڈیلین دیئے گئے ہیں ۔ ایوارڈ ز حاصل کرنے والوں میں خواتین اسکاؤٹ لیڈرز انیس بیگم، شازیہ نسرین بھی شامل ہیں ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com