We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

اسلامی ریاست کے قیام کیلئے عمران خان سے غیرمشروط تعاون کریں گے، الحاج مولاناملک شاہ احمدخان

اسلامی ریاست کے قیام کیلئے عمران خان سے غیرمشروط تعاون کریں گے، الحاج مولاناملک شاہ احمدخان

لاہور(یو این این) قائداعظم محمدعلی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے ساتھی ایوب خان دور حکومت میں چیئرمین مصالحتی کمیشن ،بانی و خطیب جامع مسجدطوبی نوناریاں ملتان روڈلاہور نمبردار الحاج مولاناملک شاہ احمدخان نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کی جماعت کی کامیابی سے ملک میں بہتری آئے گی،عمران خان قائد اعظم کے بعد ایک کھرا اور سچا راہنما ہے ،عمران خان کی تقریرجس میں انہوں نے ریاست مدینہ کے قیام کا اعلان کیاہے پوری پاکستان ی قوم کے دل جیت لئے ہیں ملک شاہ احمد خان نے کہاکہ 70سال سے دینی مدارس اور مساجد سے وابستہ ہوں ہزاروں علماء کرام کا سرپرست ہوں میرے حلقہ سے وابستہ تمام علماء کرام مشائخ عظام ملک میں اسلامی ریاست کے قیام کے عمران خان کے ساتھ غیرمشروط تعاون کریں گے،یہ ملک اسلام کے نام پر وجود میں آیاہے 70سالوں میں کسی حکمران کو یہ جرآت نہ ہوئی کہ وہ ریاست مدینہ طرز کی حکومت کے قیام کی کرئے،واحدلیڈر عمران خان جس نے یہ اعلان کیاہے ،ملک شاہ احمدخان نے مزید کہاکہ عمران خان کی طرح ان کی جماعت کے دیگر اراکین بھی کھرے اور سچے راہنماہیں رکن قومی اسمبلی حماداظہر نے پارلیمنٹ سے تنخواہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے ،ایسے باصلاحیت اور امانت دار نوجوانوں کو وفاقی کابینہ کا حصہ بنایاجانا چاہئے،میاں محمداظہرنے بھی اپنے دور حکومت میں بطور گورنرتنخواہ نہیں لی تھی،ملک شاہ احمدخان نے کہاکہ مولانافضل الرحمن کو ایک چور ڈاکو اور ختم نبوت کے غدار نواز شریف کی سپورٹ کرنے کی سزا ملی ہے کہ وہ الیکشن ہار گئی ہے،مولانافضل الرحمن کابغیر ثبوت کے عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا قرآن وسنت کی تعلیمات کے خلاف ہے حالانکہ پوری قوم جانتی ہے کہ مولانافضل الرحمن خودنوازشریف جیسے چورکے ایجنٹ بنے ہوئے ہیں،مولانافضل الرحمن کو پہلے کی طرح دھاندلی نہیں کرنے دی گئی اس لئے وہ شفاف الیکشن کو دھاندلی زدہ کہتے ہیں ،ملک شاہ احمدخان نے کہاکہ مفتی محمود مرحوم اور مولانااجمل خان دونوں کا میں ساتھی ہوں ،،لیکن ان کی اولاد نے کرپٹ حکمرانوں کے ساتھ تعاون کرکے اپنے اکابرین کی روح کو تڑپایاہے،ملک شاہ احمدخان نے کہاکہ مولانافضل الرحمن کی منطق سمجھ سے بالاترہے کہ اسلام اور دیانت دار قیادت کے نام پر قوم کو گمراہ کرکے خود مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کووزیراعظم اور سپیکرکے انتخاب کا ووٹ دینے جارہے ہیں ،اس دھوکہ دہی کی وجہ سے عوام نے دینی جماعتوں کو الیکشن میں مستردکردیاہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com