We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ،1 شہید100 سے زائید فلسطینی زخمی

اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ،1 شہید100 سے زائید فلسطینی زخمی

غزہ(یو این این)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر ’حق واپسی‘ کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک امدادی کارکن شہید اور ایک سو سے زاید فلسطینی زخمی ہو گئے۔ غزہ کی مشرقی سرحد پر اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان کئی مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے مشرقی رفح کے مقام پر ایک فلسطینی امدادی کارکن عبداللہ القططی کو گولیاں ماریں۔ گولیاں اس کے سینے میں لگیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک سو سے زائد فلسطینی مظاہرین زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے بعض کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com