We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

اسد قیصر اور خورشید شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

اسد قیصر اور خورشید شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

اسلام آباد(یو ین این)اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے اسد قیصر اور خورشید شاہ نے اپوزیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔ رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، اس موقع پر پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دوسری جانب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار اسد قیصر اور قاسم سوری نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ 30 سال سے پارلیمنٹ میں ہوں، سب کے ساتھ تعلق ہے، موجودہ حالات میں ایسے اسپیکر کی ضرورت ہے جو سب کو ساتھ لے کر چلے، میں نے 30 سال میں ہمیشہ پارلیمنٹ کی سیاست کی ہے، امید ہے ارکان ووٹ کا فیصلہ کرتے وقت حقائق کو مد نظر رکھیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے اسد قیصر کو نامزد کیا گیا ہے، اسد قیصر اس سے قبل خیبر پختونخوا اسمبلی میں اسپیکر رہے ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com