We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

استاد کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن طالبہ زندگی کی بازی ہار گئی

استاد کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن طالبہ زندگی کی بازی ہار گئی

ملتان(یو این این) استاد کے ہاتھوں بد ترین تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن طالبہ سات روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کی بعد زندگی کی بازی ہار گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے محلے قادرپورہ میں مدرسے کے استاد کے استاد نے آٹھ سالہ ماہ نور فاطمہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا ، جس کے سبب بچی کا جسم مفلوج ہوگیا تھا۔ ماہ نور کو علاج کے لیے نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سات روز تک متاثرہ بچی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا میں رہنے کے بعد بالاخر آج دم توڑگئی۔ بچی کی ہلاکت پر ورثا ء نے احتجاج کرتے ہوئے نشتر روڈ بلاک کردی، ورثا ء کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ان کی بچی کی جان گئی۔ ورثاء نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔ ملتان کیڈپٹی کمشنر نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی ہے جبکہ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچی کے علاج میں اگر نشتر اسپتال کے کسی ڈاکٹر نے غفلت برتی ہوگی تو اسے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ تاحال بچی پر تشدد کرنے والے استاد کے بارے میں کسی قسم کی کارروائی تاحال عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ نشتر اسپتال نے تاحال بچی کی میڈیکل رپورٹ جاری نہیں کی ہے جس کے سبب مذکورہ مدرس کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com