We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

استاد راحت فتح علی خان نے پولیس اور شہداء کیلئے گانا ریکارڈ کروا دیا

استاد راحت فتح علی خان نے پولیس اور شہداء کیلئے گانا ریکارڈ کروا دیا

فلم ’’دال چاول‘‘ ایک پرائیویٹ فلم کمپنی کی کاوش ہے جو سماجی مسائل اور معاشرے میں جرائم کی وجوہات پر بنائی گئی ہے
فلم میں پولیس، افواج پاکستان اور APS کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، ترجمان

لاہور (یو این این)استاد راحت فتح علی خان نے پولیس اور شہداء کیلئے خصوصی گانا ریکارڈ کروا دیا۔ گانے کی موسیقی استاد راحت فتح علی خان اور اکبر ناصر خان نے ترتیب دی۔اکبر ناصر خان اور معروف شاعر ذوالفقار عادل کا لکھا گانا فلم ’’دال چاول‘‘کیلئے ریکارڈ کیا گیاجو کہ جلد ریلیز کیا جائے گا جبکہ اس کی مکسنگ اور میوزک ماسٹرنگ عمیر حسن نے کی ہے۔ ’’دال چاول‘‘ ایک پرائیویٹ فلم کمپنی کی کاوش ہے جو تکمیل کے مراحل میں ہے۔ ترجمان فن کلب پروڈکشن لاہور کے مطابق فلم ’’دال چاول‘‘ سماجی مسائل اور معاشرے میں جرائم کی وجوہات پر بنائی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فلم میں پولیس، افواج پاکستان اورآرمی پبلک سکول کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com