We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

اساتذہ کو ہتھکڑیاں لگا کرعدالت میں پیش کرنے والا ایڈیشنل دائریکٹر نیب معطل

اساتذہ کو ہتھکڑیاں لگا کرعدالت میں پیش کرنے والا ایڈیشنل دائریکٹر نیب معطل

چیئرمین نیب نے اے ایس آئی مختار کو بھی فوری معطل کرنے کے لئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کو سفارش کر دی
مجاہد کامران کیس کی نئی انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا حکم ، چیئرمین کی اساتذہ سے ملاقات ، انصاف کی یقین دہانی
ڈی جی نیب لاہور کیخلاف چلائی گئی مہم پر اظہار افسوس، جسٹس جاوید اقبال کا نیب لاہور آفس کاایک روزہ دورہ

لاہور(یو این این ) قومی احتساب بیورو کے چیئر مین جسٹس جاوید اقبال نے نیب لاہور کا دورہ کیا جہاں پر چیئر مین نیب نے میگا کرپشن مقدمات اور نیب لاہور کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے ۔ نیب کسی سے انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا ۔ نیب تمام شکایات کی جانچ پڑتا ل ، انکوائریوں اور انویسٹی گیشنز کو ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے کوشاں ہے۔ جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ چیئر مین نیب نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران اور دیگر اساتذہ کو احتساب عدالت میں ہتھکڑی لگانے کے واقع کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا تھا جس پر چیئر مین نیب نے فوری طور پر کیس آفیسر ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد رفیع کو معطل کرنے جبکہ پنجاب پولیس کے اے ایس آئی مختا راحمد کو بھی فوری طور پر معطل کرنے کے لئے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کو سفارش کی ہے۔ چیئر مین نیب نے مجاہد کامران کے کیس کی نئی انکوائری ٹیم تشکیل دینے کا بھی حکم دیا بعد ازاں چیئر مین نیب سے پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسرز کے ایک وفد اور سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کے ساتھ ملاقات کی اور چیئر مین نیب نے وفد کی باتوں کو انتہائی توجہ سے سنا، انہیں انصاف کی یقین دہانی کرائی۔پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسرز کے وفد کیجانب سے چیئر مین نیب کے اقدامات کو سراہا اور اپنی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی انہوں نے ڈی جی نیب لاہور کیخلاف چلائی گئی مہم پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ چیئر مین نیب نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے پروفیسرحضرات اور اساتذہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے میں یونیورسٹی اور کالجز کے طلباء کو بدعنوانی کے مضر اثرات سے آگاہ کریں کیونکہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور انہوں نے ہی مستقبل میں ملک کی باگ دوڑ سبنھالنی ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com