We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

اربن ڈویلپمنٹ یونٹ پسماندہ علاقوں کی صورتحال پر آئندہ ترقیاتی پروگرام تیار کرے گا، مخدوم ہاشم

اربن ڈویلپمنٹ یونٹ پسماندہ علاقوں کی صورتحال پر آئندہ ترقیاتی پروگرام تیار کرے گا، مخدوم ہاشم

تحقیقی ٹیم ابتدائی طور پر رحیم یار خان میں صحت، صنعت ،تعلیم، زراعت اور انفراسٹریکچر کی ضرورت اور گنجائش کا تخمینہ لگائے گی
زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے علاقوں کی مخصوص آب و ہوا ،ماحول اور زمین کی زرخیزی کے مطابق کاشت کاری کو فروغ دیا جائے گا
لاہور(یو این این )اربن ڈویلپمنٹ یونٹ پنجاب کے پسماندہ علاقوں بالخصوص جنوبی پنجاب میں سروے کے ذریعے علاقوں کی موجودہ صورتحال کی بنیاد پر آئندہ ترقیاتی پروگرام تیار کرے گا۔ اربن ڈویلپمنٹ یونٹ کی تحقیقی ٹیم ابتدائی طور پر رحیم یار خان میں صحت، صنعت ،تعلیم، زراعت اور انفراسٹریکچر کی ضرورت اور گنجائش کا تخمینہ لگائے گی ۔ مقامی لوگوں کو ملازمت کی فراہمی کے لیے انڈسٹریل زونز کی تعمیر کے حوالے سے بھی سروے کیا جائے گا۔ سروے ٹیم لوگوں سے ملکر ان کی ضرورت اور استعدادکار کے مطابق منصوبہ جات ترتیب دے گی۔ زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے علاقوں کی مخصوص آب و ہوا ،ماحول اور زمین کی زرخیزی کے مطابق کاشت کاری کو فروغ دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے اربن ڈویلپمنٹ یونٹ میں یکساں پنجاب پروگرام کے تحت پسماندہ علاقوں کی ترقی کے حوالے سے دوسرے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا ۔ اجلاس کے دیگر شرکاء میں ماہر معاشیات اور مشیر برائے سپیشل پنجاب سٹریٹیجی سلمان شاہ، اربن ڈویلپمنٹ یونٹ کے ایکٹنگ چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان جاوید، کو ایکٹنگ چیف ایگزیکٹو آفیسر عابد حُسینی اور متعلقہ افسران شامل تھے۔ ماہر معاشیات سلمان شاہ نے اجلاس کو پنجاب کے مختلف علاقوں میں صنعت و زراعت کی موجودہ صورتحال اور آئندہ ترجیحات سے آگاہ کرتے ہوئے پاکستان اور چائنا کے مابین تجارتی تعلقات سے بھرپور استفادے کے لیے مفید شعبوں کی نشاندہی کی۔ ڈاکٹر سلمان شاہ نے اجلاس کو بتایا کہ آئندہ چند سالوں میں چین کو اپنی معیشت کے استحکام کے لیے سب سے زیادہ لیبر کی ضرورت ہو گی جو پاکستان کی آبادی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد کی شکل میں موجود ہے۔ڈاکٹر سلمان شاہ نے صوبے کے ان خطوں کی بھی نشاندہی کی جہاں وسیع پیداواری امکانات کے باوجود اُنھیں نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان جاوید نے اجلاس کو مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم اور جیوگرافک انفارمیشن سسٹم کے تحت جاری منصوبہ جات اور مستقبل میں قابل عمل تجاویز پر بریفنگ دی ۔ صوبائی وزیر نے جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبہ جات کے لیے GISکو سراہتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کوسسٹم کی لاگت اور افادیت کے تجزئیے اور تناسب کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا انتخاب ان کی ضرورت اور افادیت کی بنیاد پر کیا جائے گا تاکہ وہ GDPمیں اضافے کا سبب بنیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com