We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

اداروں کی خود مختاری اور استحکام اولین ترجیح ہے، گورنر پنجاب

اداروں کی خود مختاری اور استحکام اولین ترجیح ہے، گورنر پنجاب

لاہور(یو این این ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عام آدمی کی عزت نفس کا تحفظ اور ان کے مسائل کا فوری حل نئے پاکستان کے بنیادی منشورکا اولین حصہ ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اداروں کی خود مختاری اور استحکام اولین ترجیح ہے۔ بیوروکریسی کے ملنسار رویے اور خوش اخلاقی سائل کے آدھے مسائل ختم کر سکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں جمعہ کے روز سول سروس اکیڈمی میں41 ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں افسران سے خطاب کے دوران کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ افسران کو خوف کی نہیں بلکہ محبت کی علامت ہونا چاہے ۔ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم سب کے عہدے اور حیثیتیں اس ملک سے وابستہ ہیں اور یہ ملک نام ہے 22 کروڑ عوام کا ۔اُنہوں نے کہا کہ ہماری پہلی اور آخری ترجیح عوام کی خدمت ہے جو بلا شبہ باعث تعریف و عزت بھی ہے اور عاقبت کی گاڑنٹی بھی ۔ گورنرنے کا کہ ہماری حکومت واشگاف الفاظ میں اس بات کا اعادہ کر چکی ہے کہ کرپشن کسی بھی سطح پر ہر گز برداشت نہیں کی جائے اور اس میں ملوث اگر کوئی شخص پایا جاتا ہے تو اس کا بلا تفریق و امتیاز احتساب ہوگاخواہ اس کا تعلق حکمران جماعت سے ہی کیوں نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ اس لئے ضروری ہے کہ اس سے نا اہلی اور نا انصافی کا قلع قمع ہو گا، میرٹ پر تعیناتیاں ہوں گی اور حکومتی امور بہتر طریقے سے سرانجام پائیں گے ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ آپ لوگ اس ملک کا ذہنی اثاثہ ہیں آپ اس مقام پر ذہانت اور قابلیت کے امتحانات پاس کر کے آتے ہیں آپ کی علمی قابلیت سے حکومتیں مستفیض ہوتی ہیں۔مَیں آپ لوگوں سے توقع کرتا ہوں کہ آپ میرٹ کو ہر چیز پر مقدم رکھتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دیں اور حکومت کی عوامی اور قومی نوعیت کی پالیسیوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے عوام کو آسان ترین ریلیف مہیا کریں جس کے آپ ذمہ دار اور عوام حقدار ہیں ۔ گورنر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسی ہے کہ غربت کا خاتمہ ہو، روزگار کے مواقع پیدا ہوں اور معاشرتی و انفرانسٹرکچر کی ترقی کے ذریعے معاشی گروتھ کے مساوی مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ معاشرے کے تمام طبقات گورننس کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ چیلنجز اِس بات کے متقاضی ہیں کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر سول افسران مؤ ثر گورننس کو لوگوں کے لئے یقینی بنائیں۔اس موقع پر گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے پاس آؤٹ ہونے والے افسران اور اُن کے والدین کو مبارکباد بھی دی۔اِس سے پہلے سول سروس اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل سہیل عامر نے ٹریننگ پروگرام کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا ۔ تقریب میں ایڈوائزر ٹو وزیر اعظم پاکستان محمد شہزاد ارباب ، ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ، سابق ڈائریکٹر جنرلز سول سروس اکیڈمی کے علاوہ پاس آؤٹ ہونے والے افسران کے والدین نے بھی شرکت کی ۔بعدازاں، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاؤس لاہور میں صوبہ بھر کے تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت تاجروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی خواہ اِس کا تعلق کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت سے ہو۔ اُنہوں نے کہا کہ تاجر برادری ہمارے لئے قابل احترام ہے کیونکہ وہ روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہیں ، ٹیکس ادا کرتے جس سے ملک کا نظام چلتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ریڈٹیپ ازم کی وجہ سے تاجر برادری کو مشکلات کا سامنا ہے جس کا جلد خاتمہ کردیا جائے گا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ کرپشن ملک میں کینسر کی صورت اختیار کرگئی ہے اور پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے اور کرپٹ مافیا کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خاں کی قیادت میں ملک کو حقیقی معنوں میں عوامی فلاحی ریاست بنایا جائے گا جہاں پر تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہوں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت بلاامتیاز اور بلاتفریق احتساب کے حق میں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کسی کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں بنایا جو بھی کیسز ہیں وہ پہلے کی حکومتوں نے بنائے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اگر ہم نے ترقی کرنی ہے تو ہمیں ایمانداری اوردیانتداری سے کام کرنا ہوگا۔ اُنہوں نے تاجر برادری سے کہا کہ وہ ایک کمیٹی تشکیل دیں اور اپنے مسائل تحریری طور پر پیش کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کے وزراء اور افسران کا اجلاس بلا کر اِن کے مسائل اولین بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔تقریب سے مرکزی چیئرمین انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق، صدر آل پاکستان انجمن تاجران محمد اجمل اور جنرل سیکرٹری نعیم میرنے بھی خطاب کیا۔
***

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com