We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کےلئے نیا لوکل گورنمنٹ نظام لایا جارہا ہے، گورنر پنجاب

اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کےلئے نیا لوکل گورنمنٹ نظام لایا جارہا ہے، گورنر پنجاب

میئر، ڈسٹرکٹ چیئرمین اور ضلعی ناظم کا انتخاب براہِ راست ہوگا، انتخابات جماعتی بنیادوں پر منعقد ہوں گے
پانچ بڑے ڈوویژنز لاہور، گوجرانوالہ ، ملتان، فیصل آباد اور راولپنڈی کو دو یونٹوں شہری و دیہی میں تقسیم کیا جائے گا
یو سی چیئر مین کو مالیاتی و انتظامی اختیارات دیئے جائیں گے، گورنر ہاﺅس میں اجلاس سے چوہدری سرور کا خطاب
لاہور(یو این این )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فوری فراہمی کے لئے لوکل گورنمنٹ کا نیا نظام لایا جارہا ہے۔ نئے نظام کے تحت میئر، ڈسٹرکٹ چیئرمین اور ضلعی ناظم کا انتخاب براہِ راست ہوگا جبکہ تمام بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر منعقد ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز گورنر ہاﺅس لاہور میں نئے لوکل گورنمنٹ سسٹم سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی۔ اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر پنجاب عبدالعلیم خاں، صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور پنجاب راجہ بشارت ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب عارف انور بلوچ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب عارف انور بلوچ نے نئے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ نئے لوکل گورنمنٹ سسٹم میں یونین کونسل کے چیئر مین کو مالیاتی و انتظامی اختیارات دیئے جائیں گے اور فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنانے کے لئے بلدیاتی نمائندوں کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پانچ بڑے ڈوویژنز لاہور، گوجرانوالہ ، ملتان، فیصل آباد اور راولپنڈی کو دو یونٹوں شہری و دیہی حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ شہری علاقوں میں ضلعی ناظم جبکہ دیہی علاقوں میں ڈسٹرکٹ چیئر مین کا انتخاب کیا جائے گا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمارا فوکس اداروں کو درست کرنا ہے جبکہ ماضی میں اداروں کو صحیح سمت پر چلانے کی بجائے اُن کے متوازی نظام لایا گیا جس سے اداروں کی کارکرگی متاثر ہوئی۔قبل ازیں، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم سوری اور سابق وزیر اعظم میر بلخ شیر مزاری نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں نے چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب بننے پر مبارکباد ی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com