We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

احتساب کا عمل خود سے شروع کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے، فواد چودھری

احتساب کا عمل خود سے شروع کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے، فواد چودھری

اسلام آباد(یو این این) وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس کے بعد وفاقی وزیراطلاعات نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں گے، اسحاق ڈار، حسن اورحسین نواز اشتہاری ملزمان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کابینہ کے پہلے اجلاس کے بعد میڈیا کو اجلاس کی کارروائی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ احتساب کا عمل خود سے شروع کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے، کابینہ اثاثوں کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ کے تمام ارکان کوماضی میں دی گئی بیرون ملک علاج کی سہولت واپس لیلی گئی ہے ، اب کوئی بھی کابینہ کا رکن سرکاری خرچ پربیرون ملک علاج نہیں کراسکے گا۔ وزیراعظم کی 88 گاڑیاں بھی نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سرکاری حکام کے غیرملکی دوروں کومحدودکرنیکافیصلہ کیاگیاہے، سرکاری حکام سرکاری خرچ پربیرون ملک دورے نہیں کریں گے، کابینہ ارکان کے پاس ایک ایک گاڑی ہوگی۔ فواد چوھری کا کہنا تھا کہ حکومت کی اربوں روپے کی پراپرٹی سے متعلق دو کمیٹیاں بنائی گئی ہیں،ایک کمیٹی کی سربراہی شفقت محمودکریں گے جو کہ کمیٹی پاکستانیوں کیغیرقانونی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرے گی، جبکہ دوسری کمیٹی اسد عمر کے زیرنگرانی کام کرے گی،ایسی پراپرٹی جوتاریخی اہمیت کی حامل ہے اس کی ساکھ کومجروح نہیں کیاجائے گا۔سرکاری پراپرٹی سے متعلق ایک لائحہ عمل بنائیں گے۔جن صوبوں میں ہماری حکومت ہے وہاں عوام کی سہولت کے لئے پالیسی پرعملدرآمدکرائیں گے۔ وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں سے متعلق فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آئندہ3ماہ تک کوئی غیرملکی دورہ کرنیکاارادہ نہیں رکھتے، تاہم وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کچھ ممالک کیاہم دور ہ کریں گے۔ریاست کے تعلقات ریاست کیساتھ ہوتے ہیں ،وزیراعظم نے تعلقات شخصیات نہیں ریاست رکھنے کی بات کی۔نوازشریف کی خارجہ پالیسی فردکیساتھ تعلقات کی تھی۔کشمیرسمیت تمام معاملات پرمذاکرات کے لیے ہروقت تیارہیں۔ شریف خاندان سے متعلق لیے گئے فیصلوں پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف،مریم نوازکینام ای سی ایل میں ڈا لے جائیں گے۔اسحاق ڈار،حسن اورحسین نوازملک سے فراراوراشتہاری ہیں،تینوں فرارافرادکوواپس لانے کے لئے اقدامات کیے جائیں گے، وزارت داخلہ کوحکم دیاگیاہے کہ تینوں مفرورافرادکوواپس لایاجائے۔ علاوہ ازیں ایون فیلڈکی واپسی کیلئیبرطانوی حکومت سیرابطہ کیاجائیگا، ایون فیلڈپراپرٹیزپاکستان کااثاثہ ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ اجلاس میں دیامیراوربھاشاڈیم سیمتعلق رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ کرپشن خاتمہ ہماری حکومت کی اہم ترجیح ہے،احتساب کے لیے ایک ٹاسک فورس بنائی گئی ہے جس کامقصد ہے بیرون ملک غیرقانونی اثاثوں کی واپسی کی جائے۔ نوا زشریف کی جانب سے وزارتِ عظمیٰ کے دوران اپنے اخراجات خود ادا کرنے کے دعوے پر ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کہاچیک سے وزیراعظم ہاؤس کاخرچہ دیتے تھے،انکم ٹیکس گوشوار ے دیکھ لیں توشایدنوازشریف غلط بیانی کررہے ہیں۔ ڈاکٹرعشرت حسین کی زیرنگرانی ایک ڈویڑن بنایاگیاہے جو کہ کفایت شعاری سے متعلق اقدامات تجویزکرے گا، یہ قدم عوامی پیسے کا غیر ضروری ضیاع روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com