We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

آل شریف اور انکے حواریوں نے دس سال تک اس قوم کو لوٹا، فیاض‌الحسن چوہان

آل شریف اور انکے حواریوں نے دس سال تک اس قوم کو لوٹا، فیاض‌الحسن چوہان

ن لیگ والے کنٹینرز پہ چڑھے یا کھمبوں پر،عوام کرپٹ عناصر کے پیچھے نہیں جائیں گے: فیاض الحسن چوھان
نیب آزاد ہے اسے اپنا کام کرنے دیں،کرپشن کو بے نقاب کرنا اور کرپٹ عناصر کیخلاف تحقیقات اس کا قومی فرض ہے
شہباز شریف اور انکے حواریوں سعد رفیق اور سلمان رفیق نے پنجاب اور قومی خزانہ کو اربوں کا ٹیکہ لگایا ہے
سپریم کورٹ،نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر کی معاونت کریں گے تاکہ وہ کرپٹ عناصر کو منطقی انجام تک پہنچاسکیں
آشیانہ ھاؤسنگ سکیم سے ایک گھر بھی کسی غریب کو نہیں ملا،صوبائی وزیر اطلاعات کی میڈیا سے بات چیت

لاہور (یو این این )پنجاب کے و زیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوھان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری کا ضمنی الیکشن سے کوئی تعلق ہے نہ انکی گرفتاری میں پی ٹی آئی کا کوئی عمل دخل ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے شہباز شریف کی نیب عدالت میں پیشی پر مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ ن لیگ کے لوگ کنٹینرز پہ چڑھے یا کھمبوں پر عوام کو سب پتہ ہے شریف خاندان نے کسطرح دس سال تک قوم کا پیسہ لوٹا ہے.انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں بھی ن لیگ کو رسوائی ھوگی۔انہوں نے کہا کہ آشیانہ ھاؤسنگ سکیم غریبوں کے نام پر شروع کیا گیا تھا مگر سات سال میں ایک بھی غریب کو گھر نہیں ملا۔ فیاض الحسن نے کہا کہ آشیانہ سکینڈل میں کیس 2014-2015میں بنا تھا تو اس کا مطلب پھر یہ لیا جائے کہ نواز شریف نے نیب کو ھدایت کی تھی کہ انکے چھوٹے بھائی اور بھتیجے کو رگڑا لگایا جائے۔اس ریفرنس کا پی ٹی آئی سے کوئی لینا دینا نہیں۔ آل شریف اور اسکے کرپٹ حواریوں نے دس سال تک کس طرح ملک کو لوٹا سب جانتے ہیں.انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو شرم آنی چائیے عوام کی حمایت کی بات کرتے ہیں اور شہباز شریف کی پیشی پر انکے اپنے ہی شہر سے 300 سے زیادہ لوگ اکٹھے نہ ھوسکے۔ عوام اب ان لوگوں کی باتوں میں نہیں آئیں گے اسلئے وہ مظاھروں کا شوق پورا کرلیں.ن لیگ کے ممکنہ احتجاجی مظاہروں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ن لیگ والے جتنا مرضی مظاہرے اور احتجاج کرلے ھماری طرف سے سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسا آرڈر نہیں آئے گا کیونکہ ھمیں انسانی جانوں کی اھمیت کا اندازہ اور فکر ہے.انہوں نے کہا کہ آل شریف اور انکے حواری لوگوں کو بیوقوف نہ بنائیں اور نیب کو اپنا کام کرنے دیں.نیب ایک آزاد ادارہ ہے کرپشن کے خلاف تحقیقات اس کا فرض ہے.وہ ثبوتوں کی روشنی میں آزادانہ کام کررہی ہے.شہباز شریف انکے حواریوں سعد رفیق، سلمان رفیق اور دیگر نے مل کے ملک لوٹا ہے. شہباز شریف اور حمزہ شریف اپنی حکومت میں پیشیاں بھگتتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ والوں نے لاھور میں آدھی سے زیادہ سیٹیں بھی جیتی ہیں مگر انکے لیڈر کی موجودگی میں 200 یا 300 لوگ ہی جمع ھوسکے اس سے پتہ چلتا ہے کہ عوام کو اب ان سیکوئی دلچسپی نہیں ہے.انہوں نے کہا کہ آشیانہ ھاوسنگ سکیم اربوں روپے کا سکینڈل ہے.محترم خادم اعلی کے رائیٹ ھینڈ اور لیفٹ ھینڈ سعاد رفیق اور سلمان رفیق تینوں نے مل کر ایسی خدمت اعلی سرانجام دی ہے جس کے نتیجے میں پنجاب اور قومی خزانے کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگا ہے.فیاض الحسن چوھان نے کہا کہ میں یہاں میاں نواز شریف کو یہ پیغام دینا چاھتا ھوں کہ انشائللہ عمران خان کی قیادت میں انکے تمام سپاہی منسٹرز ملک کا پیسہ لوٹنے کے لیے حکومت میں نہیں آئے نہ ہی ھمارا اقتدار میں آنے کا مقصد منی لانڈرنگ ہے.ھم آئین اور قانون کے مطابق نیب، ایف بی آر، ایف آئی اے،پولیس، سپریم کورٹ تمام اداروں کی مکمل معاونت کریں گے کہ وہ اس ملک میں کرپٹ اور بدعنوان لوگوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں.انہوں نے کہا یہ لوگ کنٹینر پہ چڑھے یا کھمبوں ہر ھمارا ایشو نہیں نہ ہی ھم انہیں روکیں ٹوکیں گے تاھم آج کے مظاہرے کے بعد انہیں شرم آنی چائیے کہ اور وہ خود دیکھ لیں کہ انکے اپنے شہر سے کتنے لوگ انکی حمایت میں باھر آئے ہیں کیونکہ لوگ کسی کرپٹ کے پیچھے آنے کو تیار نہیں ہیں.پوری دنیا نے دیکھا کہ ن لیگ کے کارکن اور لیڈرز کار سرکار میں مداخلت کررہے ہیں۔ ھم ایسا کوئی اقدام نہییں کریں گے کہ خدانخواستہ سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسا واقعہ پیش آئے.کیونکہ ھمارے اوپر ھمارے چیف ایگزیکٹو عمران خان اور سردار عثمان بزدار ھیں۔ ہمیں انسانی جانوں کی قدر ہے ھم آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ھوئے کام کریں گے لیکن پولیس کو لاٹھی چارج، شیلنگ اور فائرنگ جیسے ناپسندیدہ احکامات نہیں دئے جائیں گے.

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com