We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

آصف زرداری حادثاتی صدرمملکت اور پارٹی کے چئرمین بنے ، وزیر اطلاعات پنجا ب

آصف زرداری حادثاتی صدرمملکت اور پارٹی کے چئرمین بنے ، وزیر اطلاعات پنجا ب


جعلی اکاؤنٹ کیس میں تفصیلی فیصلے کے بعد آصف زرداری اینڈ کمپنی کے پاؤں تلے سے خوف سے زمین سرک گئی ہے

لاہو ر (یو این این ) صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان کو حادثاتی وزیر اعظم کہنے والے آصف علی زرداری خود بے نظیر بھٹو کے حادثے کی بنیاد پر ملک کے صدر اور پارٹی کے چےئرمین بنے تھے حادثاتی صدر اور پارٹی کے چےئرمین تو وہ خود ہیں۔ اب وہ کس منہ سے عمران خان صاحب کو حادثاتی وزیر اعظم کہہ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے جمعہ (18 جنوری)کے روز اپنے بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر صاحبہ اپنے شوہر کی بد نیتی سے با خوبی واقف تھیں۔ اگر ان کے ساتھ یہ حادثہ پیش نہ آتا تو وہ آصف علی زرداری صاحب کو اپنی حکومت میں نائب قاصد بھی نہ رکھتیں۔اب جوزرداری صاحب کہہ رہے ہیں کہ عمران خان صاحب5سال پورے نہیں کر پائیں گے۔ ان سے میری گزارش ہے کہ آصف علی زرداری صاحب آپ نجومی بننا چھوڑ دیں۔پی ٹی آئی کی حکومت انشاء اللہ اپنے5سال پورے کرے گی اور اس ملک کے خزانے کو لوٹنے والوں کو بے نقاب بھی کرے گی۔صوبائی وزیر کامزید کہنا تھا کہ اب جو جعلی اکاؤ نٹس کا تفصیلی فیصلہ آیا ہے تو ِ زرداری صاحب، مراد علی شاہ اور بلاول زرداری کے طوطے اُڑ گئے ہیں اور انہوں نے جلسے اور تنقیدکرنا شروع کر دی ہے۔زرداری صاحب جو کہہ رہے تھے کہ جے ٹی آئی کو سپریم کورٹ نے اُڑا دیا ہے۔ ان کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ جے ٹی آئی ہی اب نیب کی معاونت کرے گی اور اسی کی سفار شات پر نیب 15دن کے اندر رپورٹ پیش کرے گی اور 2ماہ کے بعد سارا معمہ کھل جائے گا۔ نواز شریف صاحب کے کیس کی طرح اب آلِ زرداری کی بھی کوکلا چھپاکی شروع ہو گئی ہے۔اب انہیں چاہیے کہ نیب کے سامنے پیش ہوں اور اپنا حساب دینے کے لیے تیار ہو جائیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com