We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئیے تعلیم کو عام کرنے کی ضرورت ہے، کرنل( ر)ہاشم ڈوگر

آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئیے تعلیم کو عام کرنے کی ضرورت ہے، کرنل( ر)ہاشم ڈوگر

بڑھتی آبادی پاکستان کا اہم ترین مسئلہ ہے جس کے حل کیلئیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

لاہور (یو این این)صوبائی وزیر محکمہ بہبود آبادی پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان کی آبادی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے جو کہ انتہائی اہم مسئلہ ہے اس کے حل کے لئیے پہلے دن سے ہی کوششوں کا آغاز کر دیا تھا۔آج لاہور سے جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان بڑھتی ہوئی آبادی اور ماحولیاتی مسائل سے متعلق انتہائی سنجیدہ ہیں اوران کا کہنا ہے کہ یہ دو اہم اشوز ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ فیملی پلاننگ سے متعلقہ پیغام کو پر اثر بنانے کے لئیے چند اہم فیصلے بھی لئیے گئے ہیں جن میں صوبے کے تمام 36اضلاع میں خطیب کی بطور سرکاری ملازم بھرتی کا فیصلہ بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ آبادی جیسے مسئلے کاحل تعلیم کو عام کئیے بغیرممکن نہیں جس کے لئیے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ صوبائی وزیر نے کہا شادی سے قبل لڑکے کی فیملی پلاننگ کونسلنگ انتہائی ضروری ہے جس کے لئیے لائحہ عمل پر غور کیا جا رہا ہے۔اسکے ساتھ ساتھ اپنے پیغام میں قائم مقام سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفئیر نعیم الدین راٹھور نے پاکستان کے شادی شدہ جوڑوں سے خصوصی گزارش کی ہے کہ بچوں کی پیدائش میں خاص وقفہ رکھیں جو کہ نہ صرف آبادی کو کنٹرول کرنے کا باعث بنے گا بلکہ اس سے ماں کی صحت بھی بہتر ہو گی اور وہ بھرپور طریقے سے بچے کی پرورش پر بھی توجہ دے سکے گی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com