We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

آبائی حلقے سے شکست کے بعدشاہد خاقان عباسی ذہنی طور پراپاہج ہوچکے ہیں، فیاض الحسن چوہان

آبائی حلقے سے شکست کے بعدشاہد خاقان عباسی ذہنی طور پراپاہج ہوچکے ہیں، فیاض الحسن چوہان

سابق وزیر اعظم ایل این جی میں کھائی گئی کمیشن واپس کردیں تو قوم پر بہت بڑا احسان ہوگا، وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب
لاہور(یو این این ) اپنے آبائی حلقے میں شکست کھانے کے بعد شاہد خاقان عباسی سیاسی طور پر حمزہ شہباز کی زکواۃ پر پل رہے ہیں، ان کا بیان کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی اپنے آبائی حلقے میں شکست کھانے کے بعد اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، ان کو چاہئے کہ میرے علاج کی فیس ادا کرنے کی پیشکش کے بجائے وہ ایل این جی کیس میں کھائی گئی کمیشن واپس کر دیں، یہ ان کا پاکستانی قوم پر احسان ہو گا۔ یہ لوگ قوم کا اربوں روپیہ لوٹ کر کھا گئے اور کہتے ہیں کہ انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ دھرنے میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کو (ن) لیگ کی آشیرباد تھی جس کے ثبوت سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔ اسمبلی کے فلور پر اپوزیشن کا حکومت کو سپورٹ کرنا دراصل بین الاقوامی برادری کو یہ دکھانا تھا کہ ہم انتہا پسندی کے خلاف ہیں مگر اندرونی سطح پر ان کی کوشش تھی کہ آگ مزید بھڑکے اور تحریک انصاف کی حکومت مشکل میں آئے۔ ان کو یہ حقیقت ہضم نہیں ہو رہی کہ گزشتہ سال ان کو تحریک لبیک کا دھرنا 24 دن بھگتنا پڑا تھا جبکہ موجودہ حکومت نے کس طرح بنا خون بہائے، بنا آٹھ جانوں کی قربانی دیئے اور بنا کسی کو زخمی کئے محض تین دن میں دھرنا ختم کرادیا۔ (ن) لیگ کی حکومت نے تو 24 دن مکھی پہ مکھی اور مچھر پہ مچھر مارے تھے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر فوج کی مداخلت سے ختم ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرا( ن) لیگ کو مخلصانہ مشورہ ہے کہ شاہد خاقان عباسی کاذہنی علاج کروائیں۔آل شریف کی محبت میں مبتلا ہوکر شاہد خاقان عباسی اپنے قائد نوازشریف اور ان کے خاندان کی کرپشن کو چھپانے کیلئے دوسروں پر دشنام طرازی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی میری فکر کرنے کے بجائے اڈیالہ جیل جانے یا پھر نیب کے ساتھ پلی بارگین کرنے کی تیاری کریں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com