We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

آئی جی پنجاب کی تبدیلی خالصتاََ انتظامی معاملہ ہے ، میاں محمودالرشید

آئی جی پنجاب کی تبدیلی خالصتاََ انتظامی معاملہ ہے ، میاں محمودالرشید

مریم اورنگزیب نے آئی جی پنجاب کی تبدیلی کو سیاسی رنگ دینے کی ناکام کوشش کی ہے

لاہور(یو این این )صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے مریم اورنگزیب کے آئی جی پنجاب کی تبدیلی کو ان کے بیٹے کے معاملے سے جوڑنے کے بیان کے جواب میں کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کی تبدیلی خالصتاََ ایک انتظامی معاملہ ہے اور پی ٹی آئی کے پولیس ریفارمز پروگرام کا حصہ ہے۔ آئی جی پنجاب کی تبدیلی کو بلاوجہ سیاسی رنگ دینے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ پولیس کی اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جس کی وجہ سے پنجاب پولیس آج اپنا مورال کھو چکی ہے۔ انہوں نے ن لیگ کی قیادت کو دعوت دی کہ وہ پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے جمہوری عمل کا حصہ بنیں اور تنقید برائے تنقید کی بجائے حقیقی معنوں میں ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com