We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

آئندہ نسل کو بچانے کیلئے زیادہ درخت لگائے جائیں‘ قائم مقام چیف جسٹس

آئندہ نسل کو بچانے کیلئے زیادہ درخت لگائے جائیں‘ قائم مقام چیف جسٹس

لاہور (یو این این )قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد شمیم احمد خان نے زور دیا ہے گلوبل وارمنگ سے آئندہ نسل کو بچانے کیلئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔ یہ بات انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں ایک تقریب خطاب کرتے ہوئے کہی۔ قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد شمیم احمد خان نے لاہور ہائیکورٹ میں برگد کا پودا لگایا۔ اس موقع پر ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری راو عبدالجبار اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ شجرکاری ناصرف ایک نیک عمل ہے بلکہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے درخت ہماری آئندہ نسلوں کے ضامن بھی ہیں۔ اس مقصد لاہور ہائیکورٹ میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے اور ہائی کورٹ احاطہ میں موجود تمام خالی جگہوں ہر پودے لگائے جارہے ہیں۔ قائم چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ احاطہ میں مختلف جگہوں پر لگائے گئے پودوں کا جائزہ بھی لیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com